
بھارت کے سینئر ترین صحافیوں اور نیوز اینکرز میں شمار کیے جانے والے راج دیپ سردیسائی نے غلط خبر رپورٹ کرنے پر بنا کسی دباو کے حقیقت سامنے آنے پر معافی مانگ ہے۔
راج دیپ نے نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال اور ان کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کی نئی ایکسائز پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے غلط اعداد و شمار پیش کرنے پر سرِ عام معافی مانگی ہے۔
گذشتہ روز ٹوئٹر پر راج دیپ سردیسائی نے اپنا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے سے اعداد و شمار بیان کرنے میں غلطی ہوئی، عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی میں نیشنل ایکسائز پالیسی متعارف کرائی جس کے تحت 580 ایکسائز لائسنس جاری کئے گئے، لیکن میری غلط معلومات کے باعث میں نے انہیں دو ہزار سے زائد بتایا جس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔
On the Straight Bat video blog last week I made a factual error on the AAP’s excise policy for the national capital. I stand corrected . Apologies 🙏 pic.twitter.com/eyg6SQZGbY
Advertisement— Rajdeep Sardesai (@sardesairajdeep) February 6, 2022
واضح رہے کہ نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے اور اس پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اس ریاست کے وزیرِ اعلیٰ ہیں۔
دوسری جانب ملک کی حکمران جماعت بی جے پی جو عام آدمی پارٹی سے سخت خائف ہے، نے اس کے خلاف ایک منظم مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔
بی جے پی کی وزیر سمرتی ایرانی نے بھی دو روز قبل کیجریوال حکومت کی نئی ایکسائز پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ چونکا دینے والی بات ہے کہ نئی دہلی میں اسکولوں اور مذہبی مقامات کے قریب شراب کی دکانیں کھولی گئی ہیں۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “وہ لیڈر، جس نے شراب کے خلاف دھرنے دیئے اور انہیں بند کرنے کے مطالبے کئے، آج انہوں نے اسکولوں کے پاس وائن شاپ کھولنے کی اجازت دے دی۔
ایک طرف جہاں بھارت میں ریٹنگ کے لیے جھوٹی خبریں دھڑلے سے نشر کی جاتی ہیں، وہیں راج دیپ سر دیسائی کا اس طرح سر عام معافی مانگنا دیگر بھارتی صحافیوں کے لیے ایک سبق ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News