Advertisement
Advertisement
Advertisement

حجاب تنازع: فیروز خان بھارتیوں پر شدید برہم

Now Reading:

حجاب تنازع: فیروز خان بھارتیوں پر شدید برہم

بھارت میں جاری حجاب تنازع پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان شدید برہم، سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔
فیروز خان نے انسٹاگرام پراپنی ایک اسٹوری میں وہ ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری اسکول میں مسلم خاتون ٹیچر اور طالبات کو برقع اور حجاب کے ساتھ اسکول میں داخل نہیں ہونے دے رہے۔
ویڈیو میں یہ مناظر صاف دیکھے جا سکتے ہیں کہ طالبات اور خاتون ٹیچر نے اسکول کے باہر سڑک پر کھڑے ہوکر حجاب اور برقع اُتارا جس کے بعد اُنہیں اسکول میں داخل ہونے دیا گیا۔
فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ شرم آتی ہے ان لوگوں پر جو اس ظلم کے خلاف نہیں بول رہے ہیں۔
فیروز خان نے کہا کہ یہ لوگ تقریباً کسی بھی گھٹیا پن کے لیے کھڑے ہوں گے اور اس کا جواز پیش کریں گے لیکن یہ خواتین کو خود کو ڈھانپنے کے اس طرح کے بنیادی حق کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے۔

Advertisement
اُن کا مزید کہنا تھا کہ درحقیقت یہ وہ وقت ہے جب ایمان کو تھامنا جلتے ہوئے کوئلے کو تھامے رکھنے کے مترادف ہے۔

حجاب تنازع: فیروز خان بھارتیوں پر برس پڑے

یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری ہائی اسکول نے گزشتہ ماہ کیمپس میں حجاب پر پابندی جاری کی تھی جس کے بعد ضلع کے دیگر اسکولوں میں بھی ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔
اس نتازعہ کی وجہ سے حجاب کے حامیوں اور مخالفین کی طرف سے شدید احتجاج ہوا اور صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی کہ حکام نے اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔
یہ معاملہ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنا جب ایک باحجاب نوجوان لڑکی مسکان تنہا ہی انتہا پسندوں کے سامنے کھڑی ہوگئی، اور اکیلی حجاب کے خاطر ہندو انتہا پسندوں کو للکارتی ہوئی ڈرے بغیر نعرہ تکبیر بلند کر کے آگے بڑھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر