Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی ایل کے مہنگے کھلاڑی کون ؟ محمد کیف نے بتا دیا

Now Reading:

آئی پی ایل کے مہنگے کھلاڑی کون ؟ محمد کیف نے بتا دیا

بھارت کے سابق کھلاڑی محمد کیف نے آئی پی ایل کی میگا آکشن کے حوالے سے اپنی پیشن گوئی کر دی ہے۔

آئی پی ایل کے 15 سیزن کے لئے ہفتے کے دن میگا آکشن ہو گا جو دو دن جاری رہے گا، فرنچائزز اپنی ٹیم کے لئے بہترین کھلاڑیوں کے حصول کے لئے پیسہ پانی کی طرح بہائیں گے۔

انڈین آئی پی ایل کا یہ میگا آکشن 12 اور 13 فروری کو آئی ٹی حب بنگلور میں ہو گا۔

محمد کیف نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ آکشن کے دوران ابتدائی 10 سے 15 کھلاڑی لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی شمار ہوں گے۔

محمد کیف نے کہا کہ عالمی کرکٹ کے بڑے نام نیلامی کے بعد کے مرحلے میں دستیاب ہوں گے اور آکشن کے شروع میں فرنچائز کو اپنی ٹیم کا بینادی ڈھانچہ بنانے کی جستجو ہو گی۔

Advertisement

اس لئے فرنچائز اچھے کھلاڑیوں کے لئے بڑی رقمیں لگائیں گے۔ اور وہ بڑے کھلاڑی جو زیادہ معاوضوں کی امید لگا کر بیٹھے ہیں انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا۔

بھارتی ریاست اُترپردیش سے تعلق رکھنے والے سابق کھلاڑی محمد کیف نے کہا انڈین اوپنر شیکھر دھون اور آسٹریلین سپر اسٹار ڈیوڈ وارنر ممکنہ طور پر بھاری معاوضہ لینے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

محمد کیف نے جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک اور کاگیسو رباڈا کو بھی بھاری معاوضہ ملنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر