Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘ن لیگ کا نسلہ ٹاور گر چکا، پیپلزپارٹی کی تجوری ہائٹس ختم ہوچکی’

Now Reading:

‘ن لیگ کا نسلہ ٹاور گر چکا، پیپلزپارٹی کی تجوری ہائٹس ختم ہوچکی’
شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہےکہ ن لیگ کانسلہ ٹاورگرچکا،پیپلزپارٹی کی تجوری ہائٹس ختم ہوچکی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نےکہا تھاعمران خان کومکھی کی طرح نکالیں گے، فضل الرحمان کوکل ن لیگ، پی پی نے مکھی کی طرح نکال دیا۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن عدم اعتمادلائے، ہمیں کوئی خوف نہیں، آصف علی زرداری کو ٹین پرسنٹ اوربلاول کوسلیکٹڈ میں نےنہیں کہا تھا، اندھے خواب دیکھنے والی اپوزیشن اپنی سیاسی موت مرنے جارہی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ پہلے یہ استعفےدےرہےتھےاب لانگ مارچ پرآچکے، اپوزیشن کولانگ مارچ میں دلچسپی نہیں، میڈیامیڈیاکھیل رہےہیں، اپوزیشن تاریخ نہ بدلے 23 مارچ کوہی اسلام آباد آئے۔

شیخ رشید نے کہاکہ اپوزیشن اپنےلیے بڑے مسائل پیدا کررہی ہے، چوراورڈاکوہمیں للکار رہے ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیرنے کہاکہ کالعدم ٹی ٹی پی سےمذاکرات پرکچھ نہیں کہہ سکتا، کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق شاہ محمود بریفنگ دینگے،مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیےجاسکتے، حملہ کرنے والوں کومعاف نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کےساتھ تعلقات ہیں اوررہیں گے، نوشکی، پنجگورمیں 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے، نوشکی پنجگورمیں 9 اہلکارشہید ہوئے، بھارت پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکاکوئی موقع نہیں جانےدیتا۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ بھارت کوعمران خان کےدورہ چین سےبہت تکلیف ہے، بھارتی میڈیا عمران خان کے دورہ چین پر چیخ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر