پاکستان کا ہیرو ارشد ندیم پی ایس ایل کی وجہ ٹریننگ سے محروم ہوگیا،اولمپئین ارشد ندیم پر پنجاب اسٹیڈیم کے دروازے بند ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم کو قذافی اسٹیڈیم کی حدود میں پنجاب اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ایکریڈیشن تک نہ جاری کیا گیا، داخلہ پاس نہ ہونے کی وجہ سے ارشد ندیم پنجاب اسٹیڈیم میں ٹریننگ سے محروم ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کامن ویلتھ اور ورلڈ چیمپئین شپ کے لیے ارشدندیم کی تیاریوں میں خلل پیدا ہوگیا جبکہ ارشد ندیم کا نشترا سپورٹس کمپلیکس میں داخلے کے لئے ایکریڈیشن کارڈ بھی نہ بنایا جاسکا۔
ارشد ندیم مجبوراً پنجاب یونیورسٹی میں شفٹ ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
