
امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مارچ مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت کی حمایت میں نکالا جا رہا ہے ۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے شکارپور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی کی ڈگڈگی مارچ کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مارچ مہنگائی بیروزگاری اور غربت کی حمایت میں نکالا جا رہا ہے، مارچ میں شامل مرید اپنے مرشد کا دیدار کرنے کے لئے آئے ہیں۔
امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ ڈگڈگی مارچ کے مداریوں کے چہرے ابھی سے اترے ہوئے ہیں، سندھ کی عوام کی حمایت اور ووٹ ہمیشہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ ان سے آٹا چوری چینی چوری این ایف سی ایوارڈ چوری پانی چوری بجلی چوری گیس چوری ادویات چوری یوریا چوری کا حساب مانگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News