
عوام ہوشیار ہوجائیں کیوں کہ اب ڈکیت موٹرساٸیکل پر فیملی ظاہر کرکے وارداتیں کرنے لگے۔
لاہور شہر میں کلینک بھی غیر محفوظ ہو گئے، وحدت کالونی کے علاقے اتفاق اسٹریٹ میں موٹرساٸیکل سوار ڈاکو ساتھی لیڈی ڈکیت اور بچے کے ہمراہ کلینک کی پہلے ریکی کرتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرساٸیکل سوار ڈاکو ساتھی لیڈی ڈکیت اور بچے کے ہمراہ کینک کے باہر چکرلگاتا ہے اور بعد میں ساتھی لیڈی ڈکیت اور بچے کو گلی کے کونے پراتار کر کلینک میں 2 پستول تان کر لوٹ مارکرتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کلینک میں آئے تین مریضوں سے 15ہزار روپے اور تین موبائل فون لوٹ کرفرارہوگیا جبکہ تھانہ وحدت کالونی میں واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News