Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچپن میں پہنچنے والا صدمہ کووڈ ویکسین لینے میں ہچکچاہٹ کا سبب بنتا ہے، تحقیق

Now Reading:

بچپن میں پہنچنے والا صدمہ کووڈ ویکسین لینے میں ہچکچاہٹ کا سبب بنتا ہے، تحقیق
کورونا

گزشتہ دوبرسوں سے جاری اس وبا کے دوران دنیا بھرمیں ویکسین کے حوالے سے کئی افواہیں گردش میں تھی جن کی وجہ سے دنیا کی ایک بڑی آبادی اسے لگوانے سے گریزکر رہی تھی۔ لیکن اب حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے تمام افراد جو ویکسین لگوانے سے منع کرتے رہے ہیں یا ہچکچاہٹ کا شکار ہیں دراصل وہ بچپن میں پہنچنے والے صدمے یا گھریلوتشدد کی بنا پر ایسا کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج آن لائن بی ایم جے اوپن نامی طبی جریدے میں شائع کئے گئے ہیں۔


اس تحقیق کے مطابق بچپن کا صدمہ جتنا زیادہ ہوگا ویکسین سے ہچکچاہٹ اتنی ہی شدت سے سامنے آئی گی۔

Advertisement

مثال کے طور پر ایسے افراد جنہوں نے بچپن میں چاریا اس سے زیادہ قسم کے گھریلو تشدد کا سامنا کیا ان میں ویکسن کے سے ہچکچاہٹ ان لوگوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تھی بہ نسبت ایسے افراد کے جنہوں نے بچپن میں کسی بھی صدمے سے نہیں گزرے۔

یہ کہنا ہے برطانیہ کی بینگور یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی ڈاکٹر مارک اے بیلس جو کہ اس تحقیق میں شامل ایک مصنف ہیں۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح طبی پیشہ سے وابستہ افراد کے لئے اس طرح کا طرزعمل مسائل کو مزید بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔ اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ صدمہ کم اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

دسمبر 2020 اور مارچ 2021 تک برطانیہ میں کووڈ کی لاک ڈاؤن کے دوران بالغ افراد سے فون پر سروے کیا گیا، اس سروے کے دوران 6,763 سے رابطہ کیا گیا، ان میں سے 2,285 نے تمام سوالات کے جوابات دیئے۔

اس سوال نامے میں 18 برس سے کم عمر افراد کو نو مختلف اقسام کے صدمے اور تشدد جیسے والدین سے الگ ہوجانا، جسمانی، زبانی اور جنسی زیادتی، گھریلو تشدد، منشیات کے عادی شخص کے ساتھ جیسے ذہنی بیمار کے ساتھ رہنا، منشیات کا غلط استعمال کرنا یا قید میں رکھنا کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

ساتھ ہی اس میں ذاتی تفصیلات اور صحت کے متعلق معلومات بھی نوٹ کی گئی تھی۔

Advertisement

اس سروے میں شامل نصف افراد کا کہنا تھا کہ انہو نے بچپن میں کسی بھی صدمے کا سامنا نہیں کیا تھا۔ جبکہ پانچ میں سے ایک نے کہا کہ وہ ان میں ایک کا تجربہ کر چکے ہیں، 17% کو دو سے تین کا سامنا رہا اور 10% نے چار یا اس سے زیادہ کے بارے میں بتایا۔ ساتھ ہی اس سروے میں صحت کے مختلف ضوابط کے لئے اعتماد اور ترجیح کی سطح کو بھی جانچا گیا۔

یہی وجہ تھی کہ زیادہ صدمے سے گزرنے والوں نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی معلومات پر کم اعتماد کا اظہار کیا اورچار سے زیادہ صدمات سہنے والوں نےکووڈ کے لئے لگائی جانے والی پابندیوں جیسے فیس ماسک پہننے کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ انہیں یہ پابندیاں پچپن کی یاد دلاتی ہیں۔ تاہم محققین کا کہنا ہے اس ضمن میں مزید تحقیق کی گنجائش ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر