Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا کا بیان وطن پرستوں کیلئے تشویشناک ہے، شہباز گِل

Now Reading:

مولانا کا بیان وطن پرستوں کیلئے تشویشناک ہے، شہباز گِل
شہباز گِل

شہباز گِل

شہباز گِل نے کہا ہے کہ مولانا کا بیان وطن پرستوں کیلئے تشویشناک ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کی سیاست کرپشن اتحاد کو جمع کر کے پروپیگنڈے کرنے کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں اور انکے کرپٹ گٹھ جوڑ کو مسترد کر دیا ، سیاست سے غیر متعلق کر دیے گئے مولانا شرانگیزی پر مُصر ہیں ، عوام سے مسترد شدہ مال بنانے کے فراق میں ہیں۔

شہباز گِل نے کہا کہ گھٹیا سیاست کی وجہ سے ملکی سالمیت پر بھاشن بازی گھناؤنا فعل ہے ، ملک نہیں کرپٹ طبقے کی سیاست کمزور ہو چکی ہے ، مولانا کا بیان وطن پرستوں کیلئے تشویشناک ہے ، عمران خان کی موجودگی میں وطن کی معیشت اور دفاع محفوظ ترین ہے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ آج کشمیرکو بھارت کے ظلم میں دھکیل دیا گیا ، پارلیمنٹ میں قانون سازی کرکےغلام بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ بتایا جائے74سال تک قومی سلامتی پالیسی کیاتھی؟ قومی سلامتی پالیسی74سال میں کیوں نہیں بنی؟ ہم میدان میں آئے توتم بھاگ جاؤ گے ، لوگوں سے روزگارچھینا جا رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا  کہ اسٹیٹ بینک براہ راست آئی ایم ایف کے کنٹرول میں چلا گیا ، حکومت نے سی پیک منصوبے پرکام روک دیا ، حکمران عوام کے نمائندے نہیں،دھاندلی کے ذریعےاقتدارمیں آئے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا تھا کہ عمران خان نےکہا اقتدارمیں آکرایک کروڑنوکریاں دیں گے ، انہیں معلوم نہیں سرکاری ملازمین کی تعداد ایک کروڑنہیں ، کسی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ نہیں لیناچاہتے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ وطن ہمارا ہے،ہم اسکا دفاع کریں گے ، حکمرانوں نےملک کوکمزورکردیا ، حکمرانوں نے ملک کومعاشی طورپرکنگال کردیا ، حکمران پاکستان کوغلامی کی طرف لے کرجا رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا  کہ عام آدمی کے پاس بجلی،گیس کے بل ادا کرنے کے پیسے نہیں ، اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کسطرح پاس ہوا ہم جانتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر