
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جدوجہد آزادی پر کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد اور عوام کے عزم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
Tribute 2 ppl of Kashmir, their resolve and valiant struggle, braving gravest human rights violations & lockdown in IIOJ&K under Indian occupation forces. Time to end this human tragedy & resolve #Kashmir issue as per aspirations of people of J&K & #UN resolutions. COAS
Advertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 5, 2022
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبر کا جرات سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیے کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر کے لوگوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔
واضح رہے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News