Advertisement
Advertisement
Advertisement

جڑی بوٹیاں جو کریں قوتِ مدافعت میں اضافہ

Now Reading:

جڑی بوٹیاں جو کریں قوتِ مدافعت میں اضافہ

ہم دن بھر میں جو کچھ کھاتے ہیں اس کا ہماری صحت پر اثر ضرور پڑتا ہے لیکن ہم جو کچھ پیتے ہیں جیسے چائے، کافی سافٹ ڈرنک یا مشروبات ان کا بھی ہماری صحت کے اتار چڑھاؤ میں بھرپور کردار ہوتا ہے۔

سافٹ ڈرنک اور کیفین کا استعمال ہماری صحت کے لئے  نقصان دہ ثابت ہوتا ہے لیکن اگر ہم ان کی جگہ جڑی بوٹیوں سے بنے مشروبات کا استعمال شروع کر دیں تو یہ ہمارے لئے فائدے مند ثابت ہوگا اس لئے آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں چند ایسی جڑی بوٹیوں کے بارے میں جو آپ کی قوتِ مدافعت بڑھا کر آپ کو صحت مند اور تندرست بنانے میں بھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں۔

صحت مند رہنے کے لئے مختلف جڑی بوٹیوں کا استعمال

جڑی بوٹیوں سے بنے مشروبات ہمارے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتے ہیں اور ضروری غذائیت فراہم کرتے ہیں اور ہمارے جسم میں نمایاں تبدیلیوں کا سبب بنتے ہیں وہ کونسی جڑی بوٹیاں ہیں جن کے استعمال سے ہم قوتِ مدافعت میں اضافہ نظامِ انہضام میں بہتری، بے خوابی سے نجات، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض سے خود کو بچا سکتے ہیں آیئے جان لیتے ہیں۔

اسگندھ یا اشواگندھا

Advertisement

اشواگندھا ایک طاقتور جوان بنانے والی جڑی بوٹی ہے جو صدیوں سے گھریلو نسخوں میں مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے اور ادویات تیار کرنے کے لیے استعمال ہوتی آرہی ہے، یہ جڑی بوٹی فعال مرکبات جیسے امینو ایسڈ، پیپٹائڈس ، لپڈس، اور نیوکلک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے جو بنیادی طور پر قوت مدافعت بڑھانے کا کام کرتے ہیں، اشوگندھا سے بنے قہوے کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے آپ کو تناؤ، اضطراب، افسردگی اور خراب نیند کے مسائل سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔

What Is Ashwagandha? – Cleveland Clinic

برہمی بوٹی

اشوا گندھا کی طرح برہمی بوٹی بھی گھریلو نسخوں میں اضطراب کے علاج اور ذہنی صحت کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے یہ جڑی بوٹی امیونوگلوبلین کی پیداوار بڑھا کر مدافعتی کام کو بڑھا سکتی ہے، اس میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس، دیگر دائمی حالات جیسے ذیابیطس اور کینسر کے علاج میں فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں اس کا قہوہ بنا کر استعمال کرنا بےحد فائدے مند ہے۔

Brahmi - Best Organic Henna - herbs cultivators, suppliers, exporters from  India

تخم بالنگا

Advertisement

یہ چھوٹے چھوٹے کالے بیج غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جنہیں آپ کسی بھی مشروب میں ملا کر استعمال کر سکتے ہیں تخم بالنگا میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، وٹامن  اے، بی، ای اور کے، کیلشیم، فاسفورس، میگنیشیم، آئرن، فلاوونائڈز اور فینولک ہوتے ہیں جو قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتے ہیں اور فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان کو روکتے ہیں، پانی میں تخم بالنگا گھول کر کچھ دیر چھوڑ دیں پھر اس میں لیموں شامل کر کے پی لیں۔

Tukh Malanga Benefits for Weight Loss - Sunhill Pure

سونف

خوشبودار سونف کے بیجوں میں ٹرانس اینیتھول ہوتا ہے، یہ ایک ایسا مرکب ہے جو کئی قسم کے وائرس کو بے اثر کر سکتا ہے، سونف کے بیجوں کا پانی پینے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے اور جسم میں سوجن کم ہوتی ہے، یہ انفیکشن کے خطرے کو بھی کم کر سکتا ہے اور سانس کی نالی صاف کرتا ہے، سونف وٹامن  اے، وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہے، یہ اجزاء قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات کے لیے مشہور ہیں سونف کا پانی وزن کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Home Remedies Using Saunf or Fennel Seeds: From Digestion to Pain Relief,  Try These Home Remedies Using Fennel Seeds

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر