
مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب کی زمین ادبی اور ثقافتی لحاظ سے بے حد زرخیز ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس اور صوبائی وزیر ثقافت و کلونیز خیال احمد نے پنجاب کلچرل ڈے کی سرگرمیوں کے انعقاد کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔
اس موقع پر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب کلچرل ڈے کا انعقاد ہر سال 14 مارچ کو کیا جاتا ہے، پنجاب کلچرل ڈے کے ہر سال انعقاد کا بنیادی مقصد ثقافتی ورثے کو آگے بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں کلچرل ڈے کے موقع پر ثقافت کے فروغ کے حوالے سے سرگرمیوں کا باقاعدہ انعقاد کیا جائے گا، پنجاب کلچرل ڈے کے موقع پر صوبے بھر میں تمام طلباء اور اساتذہ اپنا مخصوص علاقائی لباس زیب تن کریں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ ہماری ثقافت اور ورثے کے فروغ کے لئے کلچرل ڈے کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پنجاب ایک قدیم ثقافتی مرکز اور لوک ورثے کے اعتبار سے مالا مال صوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی زمین ادبی اور ثقافتی لحاظ سے بے حد زرخیز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News