Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی جیب سے زیادہ دماغ کو بھی متاثر کرتی ہے

Now Reading:

مہنگائی جیب سے زیادہ دماغ کو بھی متاثر کرتی ہے

جی ہاں! اب یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ مہنگائی ہمیں ڈپریشن میں لے جاسکتی ہے اور کئی طرح سے ذہنی صحت کو متاثر کرسکتی ہے۔

اگرچہ یہ تحقیق مغرب سے آئی ہے لیکن اس کا اطلاق پاکستان پر بھی ہوسکتا ہے۔ مثلاً امریکا اس وقت مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔ برطانیہ میں مہنگائی کے 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹے ہیں۔ امریکا میں مہنگائی کی شرح سات سے آٹھ فیصد تک پہنچی ہے جو ایک چالیس سالہ ریکارڈ بھی ہے۔

اگرچہ اس کے طبعی اثرات نہیں ہوتے لیکن مہنگائی سے اشیا کی ناقدری ، تنخواہ میں اضافہ نہ ہونے اور دیگر مشکلات کا سب سے پہلا ہدف نفسیاتی صحت ہی ہوتی ہے۔ لوگ دن بدن قرض میں پھنستے جاتے ہیں اور انہیں باہر نکلنے کی راہ نظر نہیں آتی۔ اگرچہ پیسہ 100 میں سے 99 مسائل کا حل ہوتا ہے تو اس کی کمی ہمارے لیے کئی مسائل پیدا کرتی ہے۔

معاشی غیریقینی صورتحال پر بات کرتے ہوئے یونیورسٹی آف البرٹا کی ماہرِ سماجیات لیزا اسٹروسچائن کہتی ہیں کہ غربت اور معاشی تنگدستی ایک طرح کا مالی تناؤ ہوتی ہیں اور صحت کو متاثر کرتی ہیں۔ 2018 میں ورلڈ سائیکائٹری میں 26 تحقیقات کا جائزہ یا میٹااینالسس شائع ہوا ہے۔ اس کا خلاصہ یہ تھا کہ مالی تنگی براِہِ راست ڈپریشن کی وجہ بن سکتی ہے۔

پھر حال ہی میں وبا کے دوران مالی زبوں حالی کے کئی سروے امریکہ میں کئے گئے ہیں۔ ان سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ معاشی مشکلات سے ذہنی تناؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر