
کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار ایک سو تہتر ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد چھتیس ہزار آٹھ سو تین ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں پندرہ لاکھ آٹھ ہزار پانچ سو چار افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ ہزار اکتالیس ہزار پانچ سو اٹھائیس صحت یاب ہو چکے ہیں۔
Statistics 27 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 40,127Advertisement
Positive Cases: 847
Positivity %: 2.11%
Deaths :20
Patients on Critical Care: 1113— NCOC (@OfficialNcoc) February 27, 2022
Advertisement
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق آٹھ سو سینتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News