
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن رئیس مما و دیگر کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے نو برس بعد مہاجر قومی موومنٹ کے تین کارکنان کے قتل کا فیصلہ سنا دیا۔
پراسیکیوشن ایم کیو ایم پاکستان کے مبینہ ٹارگٹ کلرز رئیس مما، شاہد جاپانی سمیت دیگر پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن رئیس ماما و دیگر کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔
بری ہونے والے ملزمان میں کاشف، عاطف علی، ایاز اور شاہد جاپانی بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے 2013 میں لانڈھی میں ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کی ہدایت پر ہنگامہ آرائی کی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران ملزمان نے مہاجر قومی موومنٹ کے تین کارکنان کو قتل کیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو ملزمان کو رہا کردیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News