
پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے دوسرے مرحلے کے تمام ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں اور ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ بھی لیا۔
گزشتہ روز دوسرے مرحلے کے لئے تین ٹیموں نے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور تیاری کی۔
گزشتہ شام قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے حنیف محمد انکلوژر کے سامنے پریکٹس کے لئے اپنی وکٹیں نصب کیں۔
پشاور زلمی نے قائد اعظم انکلوژر کے سامنے اپنے نیٹ لگا کر اپنے اوزاروں کو تیز کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایل سی اے گراؤنڈ کو اپنے کھلاڑیوں کی پریکٹس کے لئے تختہ مشق بنایا۔
تینوں ٹیموں نے پہلے وارم اپ سیشن میں حصہ لیا اور پھر اس کے بعد بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ تینوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنی زیادہ تر توجہ پاور ہٹنگ کی پریکٹس پر مرکوز رکھی۔
ٹیموں کی پریکٹس سیشن میں حصہ لینے کے لئے آمد پر سخت سیکیوریٹی کے انتظامات کئے گئے تھے، روٹ کو عام افراد کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ کے براڈکاسٹرز بھی اپنے لاؤ لشکر کے ہمراہ لاہور پہنچ چکے ہیں ، تکنیکی علمے نے گزشتہ رات ہی اسٹیڈیم میں کیمروں کی تنصیب کے کام کا آغاز کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News