Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرمائی اولمپکس؛ یوکرین کا دستہ گزرنے پر روسی صدر نے آنکھیں کیوں بند کیں ؟

Now Reading:

سرمائی اولمپکس؛ یوکرین کا دستہ گزرنے پر روسی صدر نے آنکھیں کیوں بند کیں ؟
سرمائی اولمپکس

سرمائی اولمپکس

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس کے دوران یوکرین کا دستہ گزرنے پر روسی صدر نے آنکھیں بند کرلیں۔

بیجنگ میں سرمائی اولمپکس 2022 کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان ، چینی صدر اور روس کے صدر سمیت دنیا بھر کے 20 سے زائد سربراہانِ مملکت نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں؛  بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022ء کا شاندار افتتاح

تاہم امریکا سمیت دیگر مغربی ممالک نے چین پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاجاً اپنے نمائندوں کو بیجنگ بھیجنے سے انکار کیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ سرمائی اولمپکس مقابلوں کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ کھیلوں کے اس ایونٹ کے ذریعے چینی حکومت عالمی سطح پر محبتیں باٹنے کے قابل ہوئی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ سرمائی اولمپکس، وزیر اعظم عمران خان کا قومی ٹیم کیلئے کھڑے ہو کر استقبال

سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں تمام ممالک کے کھلاڑیوں نے پرچم اٹھائے مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستانی دستے کی آمد پر وزیراعظم عمران خان نے نشست سے کھڑے ہو کر ٹیم کیلئے تالیاں بجائیں اور حوصلہ افزائی کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ سرمائی اولمپکس میں  درجنوں ٹیمیں آئیں لیکن اسٹیڈیم میں اگر چین کے بعد کسی ٹیم کیلئے تالی بجی تو وہ پاکستان کی ٹیم تھی۔

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں جب یوکرین کا دستہ آیا اور ان کے ملک کا ترانہ بجایا گیا تو روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنی آنکھیں بند کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین تنازع کیا ہے؟ امریکہ، روس آمنے سامنے

ٹوئٹر پر جاری ہونے والی ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی صدر نے یوکرینی دستے کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کیں اور جیسے ہی کیمرہ کا رخ پیوٹن کی طرف گیا تو ان کی آنکھیں بند تھیں تاہم چند سیکنڈز بعد انہوں نے آنکھیں کھول لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر