
آن لائن
اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینک صارفین کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔
اکثر یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ بہت سے بینک صارفین کو اپنا اکاؤنٹ نمبر یاد نہیں رہتا کیوں کہ کسی بھی بینک اکاؤنٹ میں کم سے کم 14 اور زیادہ سے زیادہ 16 ہندسے ضرور ہوتے ہیں جو ہر ایک کے لیے یاد رکھنا ممکن نہیں ہوتا اور اکاؤنٹ نمبر کی مکمل تفصیل کے بنا کوئی بھی رقم آن لائن منتقل نہیں کی جاسکتی۔
اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں موجود اپنے بینک صارفین کی اس مشکل کو بھانپتے ہوئے نئی سہولت متعارف کروائی ہے جس کے تحت وہ آن لائن رقم انتہائی آسانی سے منتقل کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ڈالر لائیں، انعام پائیں: اسٹیٹ بینک نے نئی پالیسی متعارف کرادی
اگر کوئی بینک صارفین کسی کو بھی آن لائن رقم منتقل کرنا چاہتا ہے تو اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اس نئی سہولت کے تحت وہ اکاؤنٹ نمبر کے بغیر ہی جتنی چاہے رقم آن لائن کسی بھی بینک میں منتقل کرسکتا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے صارفین کی آسانی کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ’راست‘ میں نئی سہولت متعارف کروائی ہے جس میں وہ رقم بھیجنے یا منگوانے کے لیے اپنے موبائل نمبر کا استعمال کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بینک صارفین کےلئے اہم خبر ؛ بائیو میٹرک تصدیق کےلئے اب بینک جانے کی ضرورت نہیں
اس سہولت کے تحت تمام صارفین کو اپنا 16 ہندسوں پر مشتمل بینک اکاؤنٹ نمبر یاد رکھنے کی اب ضرورت پیش نہیں آئے گی بلکہ ان کے موبائل نمبر کو ہی ان کے بینک اکاؤنٹ سے منسلک کردیا جائے گا جس کے تحت ان کا موبائل نمبر ہی اکاؤنٹ نمبر بن جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کی اس سہولت کے تحت کسی بھی موبائل کے ذریعے صارف صرف 20 سیکنڈ کے اندر اندر اپنی مطلوبہ رقم کسی کو بھی بھجواسکتے ہیں یا پھر ان سے اپنے موبائل کے ذریعے بینک اکاؤنٹ میں رقم منگواسکتے ہیں۔
حیران کن طور پر اسٹیٹ بینک کی اس نئی سہولت کے تحت صارفین سے رقم بھجوانے یا منگوانے میں کسی قسم کی کٹوتی بھی نہیں کی جائے گی یعنی وہ اس سہولت سے مفت استفادہ حاصل کرسکیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی اس سہولت کو حاصل کرنے کے لیے بینک صارفین کو آن لائن یا پھر اپنی بینک کی کسی بھی قریبی برانچ جاکر اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر کو ’راست‘ آئی ڈی بناکر اسے اپنے بینک کے آئی بی اے این سے منسلک کرنا ہوگا۔
صارفین اس سہولت کے تحت ایک وقت میں 2 لاکھ روپے تک کی رقم منتقل کرنے کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News