Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت کی سابقہ بیویوں کا خرچہ کون چلاتا ہے؟ بڑا نام سامنے آگیا

Now Reading:

عامر لیاقت کی سابقہ بیویوں کا خرچہ کون چلاتا ہے؟ بڑا نام سامنے آگیا

ایک مشہور کہاوت ہے کہ قبر کا حال صرف مردہ ہی جانتا ہے، ایسا ہی کچھ ہوا ہے عامر لیاقت کے ساتھ، جن کی تیسری شادی ان کے لیے شدید تنقید کا باعث بن رہی ہے۔

بے شک ایک سے زیادہ شادی کرنا سنت رسول ﷺ اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا حکم ہے، لیکن عامر لیاقت اس وقت تختہ مشق بنے ہوئے ہیں۔

ناقدین ان پر سابقہ بیویوں کے ساتھ ظلم کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ عامر نے انہیں تنہا چھوڑ دیا۔

تاہم اب عامر لیاقت کے نئے انٹرویو میں ان تمام الزامات کا کھل جواب دیا گیا ہے۔ عامر لیاقت نے بتایا ہے کہ ان کی دونوں سابقہ بیویوں کا خرچہ کون چلاتا ہے۔

یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے ساتھ شرکت کرنے والے عامر لیاقت نے اپنی زندگی کے بارے میں وہ باتیں بتائیں جو اس سے قبل منظرعام پر نہیں آئی تھیں۔

Advertisement

عامر لیاقت نے کہا کہ اپنے بچوں کو میں نے پڑھایا اور تاحال پڑھا رہا ہوں۔

انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جس گھر میں میری سابقہ اہلیہ اور بچے رہتے ہیں اس گھر کی قیمت 8 کروڑ ہے اور وہ گھر میں نے انہیں لے کر دیا ہے۔

‘اس کے علاوہ میں نے اپنا پہلا گھر ان کے نام کردیا جس کی قیمت دو کروڑ روپے ہے اور اس گھر کا کرایہ وہ لیتی ہیں۔ دبئی میں، میں نے انہیں بی ایم ڈبلیو بھی لے کر دی ہے جسے بیچ کر پیسے انہوں نے اپنے پاس رکھے ہیں۔’

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Aamir Liaquat Husain (@iamaamirliaquat)

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میرے بچے اور پہلی بیوی پانچ حج کرچکے ہیں اور وہ میں نے کرائے ہیں۔

عامر لیاقت نے بتایا کہ جب میری بشریٰ سے شادی ہوئی تو اس نے بی کام کیا ہوا تھا، اسے ایم کام کرنا تھا تو اس وقت اپنے 6 ماہ کے بیٹے احمد کو میں سنبھالتا تھا اور وہ پڑھنے جاتی تھیں۔ بشریٰ کو اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کرنے کی ہمت اور ایڈمیشن میں نے دلایا تھا۔ لیکن آج میرا کہانی میں کہیں ذکر نہیں ہوتا۔

عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ طوبی انور کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے مجھے موقع ہی نہیں دیا کہ میں گھر ان کے نام کردیتا، وہ فوراً ہی چلی گئی تھیں۔ لیکن میں نے انہیں بلٹ پروف گاڑی دی تھی جس کی قیمت 65 لاکھ روپے ہے اور وہ گاڑی ان کے پاس ہے۔ 100 انچ کا میرا ٹی وی بھی طوبیٰ کے پاس ہے۔

عامر لیاقت نے مزید کہا کہ طوبیٰ آج اسٹار ہے لیکن  پہلے کون جانتا تھا طوبیٰ کو۔ لیکن الحمد اللہ آج وہ بہت آگے نکل گئی ہیں۔ لیکن میں نے ان دونوں میں سے کسی پر کوئی احسان نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر