Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپ میں ایچ آئی وی کا نیا ویرینٹ دریافت جو زیادہ خطرناک بھی ہے

Now Reading:

یورپ میں ایچ آئی وی کا نیا ویرینٹ دریافت جو زیادہ خطرناک بھی ہے

دنیا کی قریباً تمام اہم طبی ویب سائٹ نے ایک اہم خبر دی ہے کہ ایڈز کی وجہ بننے والے “ہیومن امیونو ڈیفی شنسی وائرس” (ایچ آئی وی) یورپ سے دریافت ہوا ہے ۔

سب سے پہلے اس کی تصدیق نیوزی لینڈ سے ہوئی جس کی شدت اور پھیلاؤ دونوں ہی اپنے معاصر وائرس سے بہت زیادہ ہیں۔ یعنی اگر یہ ایڈز کی وجہ بن جائے تو یہ مرض کو تیزی سے بڑھاتا ہے۔ ایڈز کی صورت میں جسم کے امنیاتی یا دفاعی خلیات اور نظام تیزی سے ختم ہونے لگتے ہیں۔  ان امنیاتی خلیات میں سی ڈی فور سرِ فہرست ہے اور جوں جوں یہ خلیات ختم ہوتے ہیں ویسے ویسے خطرہ بڑھتا ہے آخرکار علاج نہ ہو تو یہ ایڈز بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایچ آئی وی اور ایڈز کسے کہتے ہیں؟

Advertisement

ایچ آئی وائرس سے وابستہ نئے ویریئنٹ کو اب وی بی کا نام دیا گیا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ یہ وی بی ویئرینٹ دوگنی رفتار سے سی ڈی فور سیلز کو تباہ کرتا ہے۔ تین فروری کو جرنل سائنس میں شائع رپورٹ کے مطابق اگر یہ وی بی وائرس تندرست انسان کے جسم میں داخل ہوجائے تو دو سے تین سال میں وہ ایڈز کا مریض بن سکتا ہے ورنہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ایچ آئی وی کے حامل ہونے کے بعد بھی کئی برسوں تک ایڈز کے مریض نہیں بنتے اور اس میں چھ سے سات برس لگ جاتے ہیں۔

جامعہ آکسفورڈ کے سائنسداں ڈاکٹر کرس وائمنٹ نے اس پر غور کرکے کہا ہے کہ اگر آج کسی شخص سے یہ وائرس چمٹ  جائے تو اگلے نو ماہ میں وہ ایچ آئی وی کی ایڈوانس سطح تک پہنچ جائے گا۔ لیکن بوڑھے اور عمررسیدہ افراد کو یہ بہت تیزی سے نوالہ بنا سکتا ہے۔

اب اس خبر کی سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ ایڈز کی جو روایتی دوائیں ہم استعمال کرتے رہے ہیں وہ اس ویریئنٹ کے خلاف یکساں طور پر مؤثر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سائنسدانوں کی اس پر تشویش کم ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے اجتماعات، جلسے، جلوسوں اور احتجاج پر پابندی
ترکیہ کا کارگو سی 130 طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
اب واٹس ایپ پر نامعلوم نمبرز سے پیغامات براہ راست نہیں مل سکیں گے، نیا فیچر متعارف
کراچی میں ای چالان سسٹم شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گیا، ایک ہی خلاف ورزی پر دو چالان جاری
امریکی سینیٹ نے حکومت کا شٹ ڈاؤن ختم کرنے کا بل منظور کر لیا
کیڈٹ کالج وانا میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر