کراچی میں کم عمر بچے بھی لوٹ مار کی وارداتیں کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کم عمر مسلح ڈاکوؤں نے دکان کا صفایا کردیا، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بول نیوز نے مصول کر لی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے دو کم عمر ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے ہوئے دوکان میں داخل ہوئے، دونوں ڈاکو شلوار قمیض پہنے اور گلے میں اسکارف لگائے ہوئے تھے۔
کم عمر مسلح ڈاکوؤں نے دوکان کے کیش کاؤنٹر پر موجود مالک کو شاپر میں رقم بھرنے کا بھی کہا اور اسلحے کے زور پر دکان میں لوٹ مار کر کے باآسانی فرار ہوگئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے نقدی کے ساتھ قیمتی موبائل فونز بھی لوٹ کر لے گئے۔
اس کے علاوہ ملزمان جاتے جاتے سگریٹ کا پیکٹ اور کولڈ ڈرنک بھی لے گئے۔
واضح رہے کہ واردات کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
