Advertisement
Advertisement
Advertisement

قریبی دوست کی خاتونِ اوّل کے حوالے سے جاری افواہوں کی تردید

Now Reading:

قریبی دوست کی خاتونِ اوّل کے حوالے سے جاری افواہوں کی تردید

وزیر اعظم پاکستان کی اہلیہ خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں سرگرم تھیں کہ وہ بنی گالہ کے بجائے اپنی قریبی دوست کے گھر پر رہائش پذیر ہیں۔

تاہم، اب ان کی دوست اور پاکستان تحریک انصاف کی رکن فرح خان نے ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔

فرح خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ، “جھوٹ پر مبنی واٹس ایپ میسج کے ذریعے وزیر اعظم اور خاتونِ اوّل کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ، “خاتونِ اول میرے گھر قطعاً قیام پذیر نہیں اور بنی گالہ اسلام آباد میں موجود ہیں۔”

فرح نے خاتونِ اوّل کے بارے میں افواہیں پھیلانے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ” سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر جھوٹ بولے جائیں۔”

Advertisement

فرح کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عثمان نامی صارف نے لکھا، جو اپنے گھر میں اپنی بہن بیٹی کی عزت نہیں کرتے وہ دوسروں کی عزت کہاں سمجھیں گے۔ اللہ آپ کو اور بشریٰ عمران خان کی حفاظت فرمائے۔ میری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں، آمین۔

زکریہ خان کہتے ہیں کہ وضاحت جاری کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس سے مزید شبہات پیدا ہوں گے اور تنخواہ دار صحافی اس کو مزید کھودیں گے۔ بنی گالہ کے ملازمین بھی سمجھوتہ کر رہے ہیں اور سکیورٹی اہلکار بھی۔ میڈیا کے ساتھ بات چیت کرنے سے گریز کریں جب تک کہ کوئی بڑا واقعہ نہ ہو۔

خیال رہے کہ فرح خان خاتونِ اوّل کی انتہائی قریبی دوست مانی جاتی ہیں۔

جب عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی ہوئی تو فرح اس وقت ان چند لوگوں میں شامل تھیں جو نکاح کی تقریب میں موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر