Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے، میر عبدالقدوس بزنجو

Now Reading:

عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے، میر عبدالقدوس بزنجو

میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چمن میں روغانی روڈ لیول کراس لیویز چیک پوسٹ پر بم حملے کی مذمت کی اور دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں اور شہری کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چمن جیسے تجارتی شہر کو دہشت گردوں نے اپنا نشانہ بنایا ، صوبائی حکومت عوام کی جان و مال اور روزگار کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے علاقے کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی اور تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

Advertisement

واضح رہے کہ چمن میں لیول کراس لیویز چوکی پر دھماکے میں لیویز اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے بم دھماکے کے ذریعے لیویز چوکی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ، زخمی افراد میں 2 لیویز اہلکار بھی شامل ہیں ۔

بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر