 
                                                                              پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل بول انٹرٹینمنٹ کے گیم شو “خوش رہو پاکستان” کے میزبان اور معروف ترین اداکار فیصل قریشی نے بچوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
شو کے دوران فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ صحافی اقرارالحسن کے ریسٹورنٹ “پاکستان کوزین” میں عشائیے کے لیے گئے تھے جہاں انہیں بہت سارے چھوٹے چھوٹے پیارے پیارے بچے ملے۔
ان بچوں نے فیصل قریشی کو بتایا کہ ہم آپ کے شو کی جو بہت ساری گیمز ہیں ان کی پریکٹس کرتے ہیں۔
ساتھ ہی بچوں نے خوش رہو پاکستان کے کنٹیسٹنٹس کے لیے سلام بھی بھیجا۔
فیصل قریشی نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ آپ گھر میں کھیلتے ہیں، کیونکہ کچھ گیمز آپ کی ذہنی نشونما میں اہم کردادر ادا کرتے ہیں۔
فیصل قریشی کی میزبانی میں جاری گیم شو خوش رہو پاکستان میں بہت سے مزیدار گیمز ہیں جوآج کل شوز میں پیش کیے جارہے گیمز سے بہت مختلف ہیں۔
خوش رہو پاکستان میں بہت سے سیگمنٹس بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 