کراچی میں سولجر بازار پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث دو کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اسلم ولد اصغر علی اور زاہد حسین ولد محمد عمران شامل ہیں، ملزم محمد اسلم سے 30 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ ملزم زاہد حسین 150 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان علاقہ حدود اور دیگر علاقوں میں منشیات فروخت اور سپلائے کرتے ہیں، گرفتار ملزمان کا سابقہ ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
