یوکرین اور روس کے مابین جنگی ماحول کے تناؤ کو ختم کرنے کے لئے بائیڈن اور پوتن کے درمیان ملاقات خارج از امکان نہیں ہے۔
امریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی ہم منصب ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کے لئے تیار ہیں۔
روشنی کی کرن دکھانے کے باوجود امریکی وزیر خارجہ نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ علاقے میں سخت تناؤ کا ماحول ہے ، جس سے لگتا ہے کہ روس حملے کرنے کے نزدیک آن پہنچا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹینکوں کی حرکت اور فائٹر جہازوں کی پر گھن گرج سے قبل جو موقع ملے گا ہم امن کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
اینٹنی بلنکن نے مزیر کہا کہ خطے کو جنگ سے بچانے کے لئے امریکی صدر آخری حد تک جائیں گے اور اس کے لئے اگر انہیں روسی صدر ولادی میر پوتن سے ملنا پڑا تو ضرور ملیں گے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرین اور روس کی سرحد پر یوکرینی فوجیوں اور روس نواز علیحدگی پسند نے ایک دوسرے کے خلاف سیکٹروں گولے داغے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
