
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس پی کا جلسہ تین جماعتوں کے جلسے سے بڑا ہے۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس پی کا جلسہ تین جماعتوں کے جلسے سے بڑا ہے ، بسوں کا کئی دفعہ وعدہ کر چکا ہوں ، بہت جلد بسیں آپ دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بات چیت سب کے ساتھ ہورہی ہے ، اس پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں ، سپریم کورٹ کا فیصلہ دو سال تک محفوظ رہا ، ہم نے ایم کیو ایم سے بات کی تھی۔
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے رہتے ہیں ، پی ایف سی پر بات ہوئی ہے ، اس کو ہم نے مکمل طور پر فعال کرنے کا کہا ہے ، ہم سب سے رابطے میں بھی ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ جب حلقہ بندیاں ہوں گی تو ان کو رکھا جائے گا ، صنعان قریشی کے بھائی کی تھوڑی دیر میں رپورٹ آ جائے گی ، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News