Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کا یوکرین پر حملہ؛ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

Now Reading:

روس کا یوکرین پر حملہ؛ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
اسٹاک مارکیٹوں میں مندی

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے شعلے بھڑکنے سے عالمی کاروباری منڈیوں میں بھی شدید ہیجان طاری ہے۔

روس کی جانب سے یوکرین میں فوجوں کے داخلے اور پھر لڑائی نے عالمی مارکیٹوں کو شدید مندی کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

جمعرات کے روز ایشیا کی تمام چھوٹی بڑی اسٹاک مارکیٹیں مندی کی لپیٹ میں آگئیں۔

ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کا نکئی 225 انڈیکس 1.81 فیصد کم ہوکر 25 ہزار 970 پر بند ہوا۔

ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 3.2 فیصد کمی کے بعد 22 ہزار 901 پوائنٹس پر آگیا۔

Advertisement

شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کا کمپوزٹ انڈیکس 1.7 فیصد کمی کے بعد 7 ہزار 298 پر بند ہوا۔

سیئول اسٹاک ایکسچینج میں 2.6 فی صد، سڈنی اسٹاک ایکسچینج میں 3.1 فی صد جب کہ نیوزی لینڈ کی مارکیٹ میں 2.8 فی صد کمی دیکھی گئی۔

اس کے علاوہ ممبئی، جکارتہ اور بینکاک اسٹاک ایکسچینج بھی مندی کی لپیٹ میں آئے ہیں۔

ایشیائی مارکیٹوں میں مندی کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑا ہے۔ ایک وقت میں کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے شعلے بھڑکنے سے عالمی کاروباری منڈیوں میں بھی شدید ہیجان طاری ہے۔

گندم سمیت دیگر اجناس اور دھاتوں کی رسد میں تعطل کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جس کے پیش نظر ان اشیا کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہیں۔

Advertisement

یوکرین پر حملے کے اثرات بین الاقوامی بلین مارکیٹ پر بھی دکھائی دیے ہیں اور سونے کی قیمت 1.7 فی صد اضافے کے بعد جنوری 2021 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں فی تولہ سونا مزید سیکڑوں روپے سستا ہوگیا
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی؛ یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ تاریخ رقم کر گیا
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر