Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، محمود خان

Now Reading:

ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، محمود خان
محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پردستخط کردیے

محمود خان نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پاک افغان بارڈر پر ضلع کرم میں سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے میں سکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ اللہ تعالٰی شہداء کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ سرحد پار سے اس طرح کے واقعات افسوسناک ہیں، ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی ، دہشت گردوں نے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے5سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عجب نور، سپاہی ضیااللہ ، ناہید اقبال، سمیر اللہ اور ساجد علی شہید شامل ہیں۔

 آئی ایس پی ار کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت ایسی سرگرمیوں کو روکنےکیلئے اقدامات کرے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے پر عزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مضبوط کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
پہلا ون ڈے، 98 رنز پر جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ گرگئی
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر