Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پرابھی سامان جمع کررہی ہے، چوہدری پرویز الہیٰ

Now Reading:

اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پرابھی سامان جمع کررہی ہے، چوہدری پرویز الہیٰ

چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پرابھی سامان جمع کررہی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پرابھی سامان جمع کررہی ہے ، سامان باورچی خانے میں جمع کیا،پکانہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ پک کرسامنے آئے گا تودیکھیں گے ، ہم ہرغلط کام کی نشاندہی کرتے ہیں ، آصف زرداری چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے ، ایم کیوایم سے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پربات نہیں ہوئی۔

چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ ہم نےبہت سی خراب چیزوں کوٹھیک کروایا ، حکومت کی مدت مکمل ہونےمیں2سال باقی ہیں ، ہم اپوزیشن کوساتھ لے کرچلتے ہیں ، عوام کی تکالیف اورمشکلات کوحکومت تک پہنچاتےہیں۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپناحصہ بڑھانے کے موڈ میں نہیں،ایک وزارت بھی واپس لے لیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ہیں، فیصلے کرنے میں آزاد ہیں ، ایم کیوایم اورق لیگ وفاق میں اتحادی ہیں ، ق لیگ سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

عامرخان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہردھرنے پرپولیس تشدد کی مذمت کی گئی ، سندھ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف آل پارٹیزکانفرنس منعقد کی ، اے پی سی میں ق لیگ نے ہمارے مؤقف کی حمایت کی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان نے کہا کہ سندھ بلدیاتی ایکٹ پراپوزیشن جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر