Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے
اپوزیشن

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات طے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کل مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف علی زرادری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان کااسلام آباد میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ

Advertisement

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج(20 فروری) کو ہنگو جلسہ کے بعد اسلام آباد آجائیں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کے لئے صلاح و مشورے اور ملاقاتیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے 22 فروری کو پارٹی کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا۔

مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے عمل تک اسلام آباد میں قیام کریں گےاور پی ڈی ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاق میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن اتحاد پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔

Advertisement

فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ سمیت دیگر امور کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

اس دوران مولانا فضل الرحمان ٹیلی فونک رابطوں کے ساتھ ساتھ براہ راست سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کے ساتھ بھی مزید مشاورت کرنے کا پلان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: صحافی اطہر متین جاں بحق، شیخ رشید نے نوٹس لے لیا

یہ بھی پڑھیں: ان نالائقوں کے جانے کا وقت آگیا، انہیں جیلوں میں بھی بھیجیں گے، مریم

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر