
بابا وانگا کے نام سے مشہور وانجیلیا گشتروف (1911-1996) جنہیں ‘بلقان کی نوسٹراڈیمس’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک بلغاریائی پیش گو اور خاتون گزری ہیں، جو سال 5079 تک کے تاریخ ساز واقعات کی پیش گوئی کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
انہوں نے دنیا کو متعدد آفات سے خبردار کیا ہے۔
بابا وانگا کی شہرت بنیادی طور پر مشرقی یورپ تک محدود تھی، حالانکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، درست پیشگوئیوں نے ان کا نام پوری دنیا میں مشہور کر دیا۔
ان کی سب سے مشہور (مبینہ) پیش گوئیوں میں 11 ستمبر 2001 کو نیویارک میں ٹوئن ٹاورز پر حملہ، چرنوبل جوہری حادثہ، شہزادی ڈیانا کی موت، ایشیا میں 2004 کی سونامی اور یورپی یونین سے برطانیہ کا اخراج شامل ہیں۔
اب 2022 کے حوالے سے بھی ان کی کچھ پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں۔
بابا وانگا کے مطابق 2022 میں حالات زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ پیش گوئی کے ان واقعات میں سے ایک نئی وبائی بیماری ہے، جسے اس بار سائبیریا میں سائنس دان دریافت کریں گے۔
ان کی پیشگوئیوں میں پانی کا سنگین بحران بھی شامل ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر کے کئی شہروں میں پینے کے پانی کی قلت ہوگی۔
بابا وانگا نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ دریا کی آلودگی بڑھے گی اور سونامی ایشیا اور آسٹریلیا کو تباہ کر دے گا۔
اس کے علاوہ لوگ زیادہ وقت موبائل ڈیوائسز اور کمپیوٹرز کی اسکرینوں سے چپکے رہیں گے اور حقیقت اور ورچوئل دنیا کو آپس میں ملا دیں گے۔
مزید پیش گوئیوں کی فہرست میں سے ایک خلائی مخوق کا حملہ بھی ہے۔ ان کے مطابق، ایلینز کی طرف سے بھیجا گیا ایک سیارچہ 2027 میں زمین پر حملہ کرے گا۔
2021 میں بابا وانگا نے بڑے زلزلے اور آتش فشاں سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیلاب اور طوفانوں کی پیش گوئی کی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وہ اپنی پیش گوئیوں میں 85 فیصد تک درست رہیں۔
نوسٹراڈیمس کیا کہتا ہے؟
نوسٹراڈیمس بھی اپنی پیش گوئیوں کے لیے کافی مشہور ہیں، 16 ویں صدی سے تعلق رکھنے والے نوسٹراڈیمس نوسٹراڈیمس نے 6338 پیش گوئیاں لکھیں، انہوں نے یہاں تک کہ یہ بھی بتایا تھا دنیا کب، کہاں اور کیسے ختم ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News