Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ اداکار امیتابھ دیال انتقال کر گئے

Now Reading:

بالی ووڈ اداکار امیتابھ دیال انتقال کر گئے

بالی ووڈ اداکار امیتابھ دیال کا آج صبح 4.30 بجے انتقال ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اداکار 17 جنوری کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد گزشتہ چند دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کی اہلیہ مرنالینی پاٹل نے بتایا کہ ‘ان کا انتقال آج صبح 4.30 بجے ہوا۔ امیتابھ کو 17 جنوری کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم اسپتال میں جانچ کے دوران پتہ چلا کہ کورونا پازیٹو ہے۔ علاج کے بعد وہ کورونا سے صحت یاب ہو گئے لیکن ایک بار پھر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں بچایا نہیں جا سکا۔

امیتابھ دیال نے 4 دن قبل اسپتال سے بنائی گئی اپنی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔

امیتابھ اپنے ویڈیو میں کہہ رہے تھے کہ ‘ہیلو دوستو، آج آٹھواں دن ہے، کووڈ سے لڑتے ہوئے، لڑائی کرنا کبھی مت چھوڑیئے، کوئی  اپنے دفاع کے لیے لڑتا ہے کوئی اپنی ذات کی عزت کیلئے لڑتا ہے تاہم اب ہم کووڈ سے لڑ رہے ہیں اور ہمیں زندگی جینی ہے، اس لئے کبھی ہار مت مانئے جیسے میں نہیں مان رہا، میں آپ لوگوں سے روز ملوں گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ امیتابھ کووڈ-19 میں مبتلا تھے، طویل عرصے سے اسپتال میں داخل تھے تاہم اداکارکورونا سے صحت یاب بھی ہو گئے تھے لیکن انہیں دوبارہ دل کا دورہ پڑا اور 61 سال کی عمر میں وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

امیتابھ دیال کی موت کی خبر نے بالی ووڈ انڈسٹری کو غم زدہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار امیتابھ نے اوم پوری نے فلم ‘کگار: لائف آن دی ایج’  میں کام کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر