راکٹ بک دیکھنے میں تو ایک عام سی نوٹ بک لگتی ہے لیکن اس پر لکھی جانے والی ہر تحریر ایک ڈیٹا بیس کلاؤڈ پر جمع ہوتی رہتی ہے۔ اسے تحریر کو نوٹس کی صورت میں آپ کہیں سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس طرح نوٹ بک کبھی ختم نہیں ہوتی اور اس کے صفحات بار بار استعمال ہوتے رہتے ہیں۔

اس کا ایک صفحہ سینکڑوں مرتبہ استعمال ہوسکتا ہے۔ ہر صفحے کے بیچے ایک ٹریکر کیو آر کوڈ کی صورت میں دیا گیا ہے۔ اب آپ جو بھی تصویر، تحریر یا نوٹس لکھتے ہیں۔ اس کے کیوآرکی تصویر لے کر اسے فون کے ذریعے کلاؤڈ یا ڈیٹا بیس میں بھیج دیجئے جہاں وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوجائے گا۔

دنیا کا کوئی بھی قلم اور پین اس نوٹ بک کے صفحات پر لکھ سکتا ہے اور اسے خاص کپڑے سے بار بار صاف کیا جاسکتا ہے۔ ایک نوٹ بک میں مخصوص استعمال کے لئے گنتی کے چند صفحات ہی شامل ہوتے ہیں جن میں سادہ کاغذ ، ڈائری ، کیلنڈر اور پلانر شامل ہیں۔ اب اسے بار بار استعمال کرتےہوئے آپ تمام مضامین کےنوٹس ایک ڈیٹا بیس پر محفوظ کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کیلنڈر میں مستقبل کی کچھ مصروفیات اور ضروری کام شامل کریں گے تو ایپ اس کی یاددہانی بھی کرائے گی۔ کمپنی نے اپنے ہر مخصوص صفحے کو ایک ٹیمپلٹ کا نام دیا ہے جس پرآپ مختلف کام انجام دے سکتےہیں۔
راکٹ بک کی قیمت صرف 18 سے 25 ڈالر رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
