پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں کراچی کنگز شکستوں کے بھنور سے نکلنے کے لئے نئے پلان پر عملدرآمد کرے گی۔ اگلا میچ پشاور زلمی کے خلاف ہو گا۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے ابتدائی تینوں میچوں میں شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا، کراچی کنگز کا اگلا میچ پشاور زلمی کے خلاف ہو گا۔
پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن 7 کے تین میچ کھیلے ہیں ، لیکن دو میچز میں ناکامی کے باوجود ایک میچ میں فتح حاصل کر کے اپنا کھاتہ کھول چکی ہے۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں آگے جانے کے لئے میچ میں جان کی بازی لگائیں گے۔
کراچی کنگز کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ آل راؤنڈر جارڈن تھامسن اور تیز بلے باز این کوک بین ٹیم کو اگلے میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔

پشاور زلمی بھی کامران اکمل اور حضرت اللہ زازئی کی ٹیم میں واپسی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔
جیت کے ٹریک پر آنے کے لئے کراچی کنگز نے زخمی محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محمد عامر سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث پی ایس ایل سیزن 7 سے باہر ہو گئے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں کا جائزہ لیا جائے تو کراچی کنگز کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے، دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 15 مقابلے ہو چکے ہیں جن میں سے 10 میچز پشاور زلمی کے نام اور صرف 5 مقابلے کراچی کنگز نے اپنے نام کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
