Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوانوں کے ساتھ مل کر ہم ملک کے مستقبل کو بدلیں گے، بلاول

Now Reading:

نوجوانوں کے ساتھ مل کر ہم ملک کے مستقبل کو بدلیں گے، بلاول
بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر ہم ملک کے مستقبل کو بدلیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں پورے پاکستان کے نوجوانوں کو سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج سندھ اسمبلی نے طلبہ یونین بحالی کا بل منظور کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے ، طلبا سے یونین سازی اور اپنے نمائندے کے چناؤ کا حق چھین کر نوجوانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر آج پاکستان میں تبدیلی کے نام پر تباہی ہے، اگر آج نئی نسل سیاسی تہذیب اور طریقہ کار سے ناواقف ہے تو اس کی وجہ نوجوان نسل کو سیاسی عمل سے دور کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں برادری، لسانیت، زبان، ذات اور مذہب کی بنیاد پر اگر سیاست ہورہی ہے تو اس کی وجہ بھی نوجوان نسل کوسیاسی عمل سے دور کرنا تھا۔

Advertisement

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ طلبہ یونین وہ واحد طریقہ ہے کہ نوجوان سیاست اور نمائندگی کا طریقہ سیکھیں، جب طلبہ سے متعلق فیصلے کئے جاتے تھے تو نوجوان فیصلہ سازی کے ان فورمز پر اپنا مؤقف تک پیش نہیں کرسکتے تھے لیکن اب درس گاہوں میں طلبہ سے متعلق فیصلہ لینے والی انتظامیہ میں طلبا کا اپنا منتخب نمائندہ ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے نوجوانوں پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پورا پاکستان آپ کی جانب دیکھ رہا ہے کہ کیسے آپ طلبہ یونین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک بھر میں طلبہ تنظیمیں بحال ہوں، میں امید کرتا ہوں کہ طلبہ ذمہ داری سے طلبہ یونین کے امور نبھائیں گے اور ایک مثال قائم کریں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ 27 فروری کو جب ہم کراچی سے نکل کر دوسرے صوبے میں داخل ہوں گے تو سندھ کی طرز پر ملک بھر میں طلبہ یونین کی بحالی کا مطالبہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں طلباء سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں تاکہ ہم ملک بھر میں طلبہ یونین کی بحالی کے دیرینہ مطالبے کے حل کی جدوجہد کرسکیں اور جب طلبہ کی اپنی نمائندگی ہوگی تو درس گاہوں میں مسائل کے حل کا طریقہ نکلے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سندھ پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن، پاکستان اسٹوڈنٹ فیڈریشن سمیت تمام طلبا کی ایسوسی ایشنز جنہوں نے یونین کی بحالی کے لئے محنت کی، سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میں آج فخر محسوس کررہا ہوں کہ قائد عوام اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کے نوجوانوں کے لئے جو خواب دیکھا تھا، ہمیں اس خواب کی تکمیل کا موقع ملا، انشاءاللہ مستقبل میں نوجوانوں کے ساتھ مل کر ہم ملک کے مستقبل کو بدلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر