Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا کے ایونٹس میں روس کی ٹیم بنا نام کے شرکت کرے گی

Now Reading:

فیفا کے ایونٹس میں روس کی ٹیم بنا نام کے شرکت کرے گی

عالمی فٹ بال کی تنظیم فیفا نے کہا ہے کہ روس کی ٹیم فیفا کے ایونٹس میں بنا نام کے شرکت کرے گی، اور تمام میچزنیوٹرل مقامات پر کھیلے گی۔

یوکرین پر روسی افواج کی جارحیت کے بعد عالمی سطح پر روس کو مختلف پابندیوں کا سامنا ہے ، تجارتی اور مالیاتی پابندیوں کے علاوہ روس پر کھیلوں کے دروازے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

پولینڈ اور روس کے مابین ہونے والا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ، تو دوسری طرف چمئینز لیگ کی فائنل کی میزبانی بھی روس سے واپس لے لی گئی ہے۔

رشین گراں پری فارمولا ون کار ریس کا انعقاد بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھی روس کے خلاف پابندی کا اعلان کر دیا ہے، فیفا کے ترجمان کے مطابق اب روس کی فٹ بال ٹیم بنا نام کے ایونٹ میں حصہ لے سکی گی۔

Advertisement

فیفا کے ترجمان کے مطابق روس کی فٹ بال ٹیم اب روس کے نام کے بنا ’فٹ بال یونین آف رشیا‘ کے نام سے شرکت کر سکتی ہے۔

فیفا ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کی فٹ بال ٹیم اب نہ روس کا جھنڈا استعمال کر سکتی ہے اور نہ ہی روس کا قومی ترانہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک نے بھی روس کے ساتھ کھیلنے سے منع کر دیا ہے، جس میں انگلینڈ ایند ویلز، پولینڈ، چیک ری پبلک اور سوئیڈن بھی شامل ہے۔

فیفا کے اس فیصلے پر پولینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ یہ فیفا کا یہ فیصلہ ناقابل منظور ہے، جبکہ چیک ری پبلک نے بھی روس کے ساتھ کسی بھی طرح سے میچ کھیلنے سے صاف منع کر دیا ہے۔

سوئیڈن کی فٹ بال فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ ہم فیفا کے اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر