Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویوو نے دنیا کا پہلا ڈرون کیمرے والا فون متعارف کروادیا، قیمت جانیے

Now Reading:

ویوو نے دنیا کا پہلا ڈرون کیمرے والا فون متعارف کروادیا، قیمت جانیے
ڈرون کیمرہ

ڈرون کیمرہ

چینی موبائل فون کمپنی ویوو نے دنیا کا پہلا ڈرون کیمرے والا اسمارٹ فون متعارف کروادیا۔

دنیا کی کامیاب ترین ٹیکنالوجی کمپنی ’ویوو‘ کی جانب سے تقریباً ہر مہینے اسمارٹ فون سے متعلق نت نئے تجربات کیے جاتے ہیں اور خاص طور پر صارفین کے لیے کم قیمت موبائل متعارف کروانے میں ویوو کمپنی کو مہارت حاصل ہے۔

چینی موبائل فون کمپنی ویوو نے ڈرون کیمرے کی خواہش رکھنے والے صارفین کے لیے خوشخبری سنادی اور اب انہیں اپنا شوق پورا کرنے کے لیے لاکھوں مالیت کا ڈرون خریدنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ صرف ایک اسمارٹ فون خرید کر ڈرون کیمرے کے مالک بن سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ویوو کی جانب سے ایک ایسا اسمارٹ فون متعارف کیا گیا ہے جو موبائل کے اپنے کمیروں کے علاوہ ڈرون کیمرے سے بھی لیس ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ ویوو کا ایک اور سستا 5 جی فون متعارف

ویوو کے اس اسمارٹ فون کو دنیا کا پہلا ’فلائنگ کیمرہ فون‘ کا نام دیا جائے تو غلط نہ ہوگا کیوں کہ اس اسمارٹ فون کے اندر ہی 4 کیمروں پر مشتمل ایک چپ بنائی گئی ہے جو موبائل فون سے نکل کر فضا میں اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دراصل ویوو کے موبائل سے نکلنے والی یہ چپ ہی اس کا ڈرون کیمرہ ہے جس میں 4 کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور دور سے فوکس کرکے تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ویوو کے اس ’فلائنگ کیمرہ فون‘ کی قیمت کی بات کی جائے تو یہ پاکستانی روپے میں 2 لاکھ 7 ہزار 999 روپے بنتی ہے جو ایک ڈرون خریدنے کی خواہش رکھنے والے صارف کے لیے زیادہ مہنگی نہیں۔

Advertisement

کیوں کہ اس میں ڈرون کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فون کی سہولت بھی میسر ہوگی جو نہ صرف ڈرون کی نسبت وزن میں بھی ہلکا ہوگا اور ہر جگہ ساتھ لے جانے کے قابل بھی ہوگا۔

Advertisement

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی بھی ویوو کی اس موبائل فون کی انیمشن پر مبنی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’بہترین آئیڈیا ہے‘‘۔

خیال رہے ویوو کے اس اسمارٹ فون میں ڈرون کیمرے کے علاوہ میںایل ای ڈی ٹارچ کے ساتھ 200 میگا پکسل کا کواڈ کیمرہ سیٹ اپ لگایا گیا ہے اور کارننگ گوریلا گلاس 7 پروٹیکشن سینسر لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسمارٹ فون میں 6.9 انچ کا ایمولیڈ ڈسپلے اور 6900 ایم اے ایچ کی بیٹری لگائی گئی ہے جب کہ موبائل فون میں فنگر پرنٹ ریڈر اور فیس آئی ڈی سینسر بھی موجود ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر