
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ روس آنے والے دنوں میں یوکرین پر حملہ کر دے گا۔
جو بائیڈن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بہت جلد روس، یوکرین پر جارحیت کا مرتکب ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ امریکی انٹیلیجنس رپورٹس میں بھی انہی خدشات کا اظہار کیا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق روس کے حمایت یافتہ یوکرینی باغی اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں تاکہ روس کو حملے کا جواز مل سکے۔
جوبائیڈن نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ روس نے یوکرین کی سرحدی خلاف ورزیاں بھی کی ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق روس افواج آنے والے دنوں میں یوکرین کے دارالحکومت کیف پر چڑھائی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
امریکی انتظامیہ کے مطابق یوکرین کی سرحد پر اب بھی روس کی دو لاکھ کے قریب فوج موجود ہے۔
صدر جوبائیڈن نے روسی افواج کی مسلسل تیاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔
واشنگٹن انتظامیہ کے مطابق روسی افواج کے انخلاء کے کوئی آثار نہیں دکھائے ہیں اور حملے کا خطرہ برقرار ہے کیونکہ روس نے فوجوں کو واپس بلانے کے بجائے یوکرینی سرحد پر بھیج دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News