
پدماوت ہو یا ہم دل دے چکے صنم، معروف بولی وڈ ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی شان ان کے پروجیکٹس میں نمایاں ہوتی ہے۔ تاہم، اب ان کی آنے والی ویب سیریز “ہیرامنڈی” سے کچھ مختلف ہونے کی امید ہے۔
لاہور کی مشہور “ہیرامنڈی” کی زندگی پر مبنی نیٹ فلکس اسپیشل کوٹھوں میں محبت، دھوکہ دہی، جانشینی اور سیاست کے حوالے سے ایک بہترین سیریز ہونے والی ہے۔
اس کے علاوہ، شو میں بھنسالی کے تمام ٹریڈ مارکس ہوں گے جن میں عظیم الشان سیٹ، وسیع کمپوزیشن اور کرداروں کی بہتات شامل ہیں۔
بولی وڈ لائف کے مطابق، ہیرامنڈی میں منیشا کوئرالا اور ادیتی راؤ حیدری کے ساتھ سوناکشی سنہا اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
ایک رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویب سیریز جنسی مناظر اور بد زبانی سے بھرپور ہوگی۔
پروجیکٹ کے قریبی ذرائع نے آؤٹ لیٹ کو انکشاف کیا کہ مشہور فلمساز کا بڑے بجٹ والا یہ پروجیکٹ ان تمام پروجیکٹس سے مختلف ہوگا جس پر انہوں نے پہلے کام کیا تھا۔
Netflix انڈیا کے اپنے آنے والے پروجیکٹ میں، بھنسالی نے ہیرامنڈی کے پیچھے کے آئیڈیا کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے قریبی دوست معین بیگ نے 14 سال پہلے 14 صفحات پر مشتمل ایک کہانی کے طور پر ان سے اس حوالے سے بات کی تھی۔
انہوں نے کہا، “آخر کار جب ہم نے اسے نیٹ فلکس پر پیش کیا، تو انہیں یہ پسند آیا۔ یہ میگا سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے، یہ بہت بڑا اور وسیع پروجیکٹ ہے۔ یہ آپ کو طوائفوں کی زندگی کے بارے میں بتاتا ہے۔”
بھنسالی نے مزید بتایا کہ انہوں نے موسیقی، شاعری، رقص اور زندگی گزارنے کے فن کو برقرار رکھا ہے۔ یہ سیریز کوٹھوں کے اندر کی سیاست اور فاتح کے طور پر ابھرنے کی کہانی بتاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News