پی ایس ایل 7
پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز نے مسلسل 8 میچوں میں شکست کے بعد فتح کا مزہ چکھ لیا اور اپنے نویں میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ لاہور میں جاری ہے جہاں 26ویں میچ کا لاہور قلندرز کے بولرز نے کراچی کنگز کے بلے بازوں کو خوب پریشان کیا جس کے باعث کراچی کنگز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
A one-man show by @mirhamza_k! #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvKK pic.twitter.com/v0ruezOc69
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے بولرز نے بھی نبی تلی بولنگ کرکے لاہور قلندرز کے بلے بازوں کو کھل کر بیٹنگ کرنے نہیں دی جس کی بدولت لاہور قلندرز 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 125 رنز ہی بناسکی۔
FAKHAR OUT! @mirhamza_k is a happy lad. #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvKK pic.twitter.com/zArnBScGSh
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
لاہور قلندرز کی جانب سے ان فارم فخرزمان اس بار صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے اور ان کا ساتھ دینے والے عبداللہ شفیق بھی 8 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1494727413502201856
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کامران غلام بھی 13 رنز ہی بناسکے جب کہ تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ بھی ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 33 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1494738053004464139
فل سالٹ 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے ، ہینری بروکس کی مزاحمت 26 رنز پر ختم ہوگئی جب کہ ڈیوڈ ویزے 31 رنز بنانے میں کامیاب رہے ، راشد خان اور شاہین آفریدی نے کھاتہ کھولنے کی زحمت نہ کی۔
AdvertisementDrama! Drama! @David_Wiese in the midst of it! #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvKK pic.twitter.com/QLeZzVdERr
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں ، کرس جورڈن 2 اور عماد وسیم ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
🙌THANK YOU, LAHORE🙌#HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvKK pic.twitter.com/FMHbRGEM61
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے اس بار اوپننگ پیئر میں تبدیلی کی گئی، شرجیل خان کی جگہ جوئے کلارک بابراعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے آئے تاہم زمان خان نے انہیں دوسرے ہی اوور میں صرف 4 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔
Makhan malai jaisa catch! Zaman Khan gets Joe Clarke. #HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvKK pic.twitter.com/NCSvuBNbXl
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
جس کے بعد شرجیل خان بیٹنگ کے لیے آئے لیکن لاہور کے کپتان شاہین آفریدی نے انہیں بھی زیادہ دیر وکٹ پر رکنے نہ دیا اور 2 رنز پر شرجیل کی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
☝️☝️#HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvKK pic.twitter.com/CbeoWRxa7C
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
بابراعظم کو اپنی اننگز کے دوران مواقع بھی ملے لیکن اس کے باوجود وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھاسکے اور 32 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے باعث کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہرسکا۔
🐍🐍🐍#HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvKK @rashidkhan_19 pic.twitter.com/0W8C0vKJYe
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
نوجوان آل راؤنڈر قاسم اکرم نے 18 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی، وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر نے 12 گیندوں پر 18 رنز بنائے تاہم عماد وسیم اور محمد نبی اس میچ میں بھی ناکام رہے اور 8 ،8 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
Maddy teri shottaan! #HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvKK pic.twitter.com/ktuV0sZaXv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
لیوس گریوگری کی مزاحمت 27 رنز پر دم توڑ گئی، کرس جورڈن 0 ، اور عثمان شنواری 5 رنز ہی بناسکے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1494702701900406791
لاہور قلندرز کی جانب سے لیگ اسپنر راشد خان اور فاسٹ بولر زمان خان نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
🦅 strikes. #HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvKK pic.twitter.com/XOc5CtTWYh
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
کراچی کنگز نے ٹیم میں میں 2 تبدیلیاں کی ہیں جب کہ لاہور قلندرز کی جانب سے ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی کی گئی ہے۔
واضح رہے کراچی کنگز نے پی ایس ایل 7 میں اب تک 8 میچز کھیلیں ہیں اور حیران کن طور پر انہیں تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اگر وہ آج کا میچ بھی ہار جاتے ہیں تو یہ پی ایس ایل سمیت کسی بھی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ایک منفرد ریکارڈ ہوگا۔
Karachi have won the toss and elected to bat first. Lahore are bowling. This will be interesting.
Kya khayal hai?#HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvKK pic.twitter.com/ezXUuLt5hq
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
