Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسٹس گلزار احمد کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی

Now Reading:

جسٹس گلزار احمد کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق شابق چیف جسٹس گلزار احمد کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی گھر اور دوران سفر فول پروف سیکورٹی دی جائے گی۔

اس حوالے سے سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے کی ریٹائرمنٹ سے قبل 27 جنوری کو رجسٹرار آفس کی جانب سے وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا گیا جس میں بتایا گیا کہ جسٹس گلزار احمد نے اپنے عہدے کی مدت کے دوران بہت سے ہائی پروفائل آئینی، فوجداری، بنیادی حقوق، سرکلر ریلوے، سرکاری افسران اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق مقدمات سنے اور ان پر فیصلے کئے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ قواعد شق نمبر 25 (1) کے مطابق چیف جسٹس کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سیکیورٹی دی جاتی ہے۔

خط کے مطابق چیف جسٹس (ریٹائرڈ) گلزار احمد اور انکے اہلخانہ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں اس لئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے لازمی ہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد اور انکے اہلخانہ کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بطور چیف جسٹس پاکستان ملنے والی سیکورٹی (رینجرز، پولیس) فراہم کی جائے۔

Advertisement

 ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کے خط پر وزارت داخلہ سے منظوری دی جا چکی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر شہباز گل بھی سابق چیف جسٹس جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کی سیکیورٹی کے حق میں بول پڑے

انہوں نے کہا کہ جسٹس (ریٹائرڈ) گلزار احمد کافی بولڈ چیف جسٹس رہے ہیں، انہوں نے کافی اچھے اور بڑے فیصلے دیے ہیں، تجاوزات کے خلاف آپریشن اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق فیصلے دیے گئے۔

جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد سمیت تمام ججز محترم ہیں، انہیں سیکیورٹی ملنی چاہیے، یہ بھی کہا کہ رانا ثنا اللہ نے بیان دیا شہباز شریف کو سزا دینے والے ججز کا گھیراوٗ کریں گے، ججز یا عدلیہ کو دھمکانے والے رویے برداشت نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر