
کوہاٹ میں کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 6 مزدور جھلس گئے۔
لیبر یونین ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے درہ آدم خیل اخوروال لیز میں واقع کوئلے کے کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس سے 6 مزدور جھلس گۓ جنہیں پشاور برن اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزدوروں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
لیبر یونین کے مطابق زخمیوں میں رحمت علی ولد خان نزر، رحمت علی ولد احمد جان، خورشید ولد گل ہمروز خان، شاکراللہ ولد محمد الرحمان، واجد علی ولد حلیم، محمد انوار ولد ساحر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News