
وزیراعظم سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بتایاکہ عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پولیو کے خاتمے اور دوسرے اہم موضوعات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان @ImranKhanPTI کی @BillGates بل گیٹس کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات۔ جس میں پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ pic.twitter.com/Qisssgpz87
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 17, 2022
Advertisement
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا دورہ پاکستان
اس سے قبل ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ مسٹر بل گیٹس کے پاکستان کے پہلے دورے پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ مائیکروسافٹ کے بانی آج پاکستان میں پولیو کے خاتمے پر پیش رفت کا جائزہ ، این سی او سی اور احساس پروگرام کا دورہ کرینگے۔
AdvertisementIt is a pleasure to welcome Mr Bill Gates on his first ever visit to Pakistan. Planned engagements include review of progress on polio eradication; visits to NCOC and Ehsaas program as well as meeting the President, the PM and health leadership of the provinces.
— Faisal Sultan (@fslsltn) February 17, 2022
ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا ہےکہ ان دوروں کے ساتھ ساتھ بل گیٹس صدرڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور صوبوں کی صحت کی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں : طلبا کی شکایات پر اسکالر شپس کا جدید نظام متعارف کرایا، وزیراعظم
ذرائع کے مطابق بل گیٹس پاکستان کا ایک روزہ دورہ کرکے آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔
واضح رہےکہ گزشتہ برس متعدد مرتبہ وزیر اعظم عمران خان اور بِل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں انہوں نے بل گیٹس کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اپوزیشن کے پاس کوئی جادو کا چراغ ہے تو بتا دیں، فواد چوہدری
یہ بھی پڑھیں : ‘جو ملک معاشی طور پر مستحکم نہ ہوں دنیا انکی بات سنتی ہے لیکن توجہ نہیں دیتی’
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News