Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘حکومت پاکستان یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلباء کی حفاظت واپسی کو یقینی بنائے’

Now Reading:

‘حکومت پاکستان یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلباء کی حفاظت واپسی کو یقینی بنائے’
شیری رحمان

شیری رحمان نے حکومت پاکستان سے یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلباء کی باحفاظت واپسی کی اپیل کردی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ روس یوکرین تنازعہ کے نتیجے میں پاکستانی شہری اور طلبہ یوکرین میں پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 500 سے زائد پاکستانی طلباء یوکرین سے انخلاء کے منتظر ہیں کیوں کہ یوکرین نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، حکومت پاکستان یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلباء کی حفاظت واپسی کو یقینی بنائے۔

روس یوکرین تنازع: پاکستانی سفارتخانہ کیف سے ٹرنوپل شہرمنتقل

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد پاکستانی سفارتخانے کو کیف سے ٹرنوپل شہر منتقل کردیا گیا ہے۔

یوکرین میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ مکمل فعال ہے اور یوکرین میں موجود پاکستانیوں کیلئے رابطہ نمبر جاری کردیا گیا ہے۔

Advertisement

یوکرین میں موجود پاکستانی شہری 0380638282984پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ تمام پاکستانی طلبا کو بھی یوکرین سے ٹرنوپل پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

پاکستانی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فضائی حدود بند ہیں، صورتحال بہترہونے پرپاکستانی طلبا ٹرنوپل چلے جائیں جبکہ یوکرین سے نکلنے کیلئے پاکستانی طلبا ٹرنوپل پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر حملوں کا سلسلہ جاری، 137 ہلاکتوں کی تصدیق

Advertisement

پاکستانی سفیر نویل کھوکھر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں خارکیف سےٹرنوپل کیلئے ٹرین سروس موجود ہے جبکہ ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر پاکستانی طلبا کو ٹرنوپل پہنچائیں گے، تعلیمی مشیر طلبا کو ٹرنوپل پہنچائیں۔

واضح رہے کہ روس کا دوسرے روز بھی یوکرین پر حملہ جاری ہے جبکہ اب تک 137 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر