Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ وقت قریب ہے جب کشمیر و فلسطین آزاد ہوں گے، طاہر اشرفی

Now Reading:

وہ وقت قریب ہے جب کشمیر و فلسطین آزاد ہوں گے، طاہر اشرفی
طاہر اشرفی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وہ وقت قریب ہے جب کشمیر و فلسطین آزاد ہوں گے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں گزشتہ دس دن کے دوران دو واقعات ہوئے پہلے ایک مسلم عالم دین اور پھر ایک پادری کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، 5 فروری پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 فروری کو خطبات جمعہ میں کشمیری مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور 5 فروری کو اظہار یکجہتی ریلیاں نکالی جائیں گی، تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو منایا جائے گا۔

 حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کشمیر ہمارا متفقہ مسئلہ، ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی، وزیر اعظم نے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں بھی مسئلہ کشمیر و فلسطین کو اٹھایا، گزشتہ دس روز میں کشمیری نوجوانوں کا جو قتل عام ہو رہا ہے اس پر عالمی دنیا خاموشی توڑے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وہ وقت قریب ہے جب کشمیر و فلسطین آزاد ہوں گے، بہت واضح پیغام ہے کہ پیغام پاکستان پر سب کے دستخط ہیں، اپنا مسلک چھوڑو نہیں دوسرے کو چھیڑو نہیں، تمام مکاتب فکر اس پر متفق ہیں، یکساں نصاب تعلیم اس حکومت کا بڑا کارنامہ ہے اس حوالے سے ایک وفاقی کمیٹی موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اہل بیت و صحابہ کرام کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا، حضرت علی، حضرت فاطمتہ الزہرا، حضرت حسن و حسین کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہے، نصاب تعلیم میں خلفائے راشدین، حضرت علی، حضرت فاطمتہ الزہرا، حضرت خدیجہ سمیت تواتر کے ساتھ تذکرہ ہے۔

 حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حضور اکرم کے پورے گھرانے کا تذکرہ ہے، جماعت سوم میں حضرت خدیجہ و حضرت ابو طالب کا ذکر ہے، حضرت امام زین العابدین، حضرت امام جعفر صادق کا تذکرہ نصاب تعلیم میں موجود ہے۔

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ جو علماء تحفظات کا اظہار کررہے ہیں وہ شائد اس بات سے لاعلم ہیں کہ نصاب میں یہ تذکرے موجود نہیں، جن علماء کو اس کے باوجود جو تحفظات ہیں ان کے حوالے سے متعلقہ کمیٹی سے رجوع کیا جائے، دور کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر