Advertisement
Advertisement
Advertisement

مِس مارول میں فواد خان اور مہوش حیات کیا کردار نبھائیں گے؟

Now Reading:

مِس مارول میں فواد خان اور مہوش حیات کیا کردار نبھائیں گے؟

مارول کی معروف کامک سیریز “مِس مارول” کے لیے پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ مہوش حیات کے کرداروں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

 مارول نیوز نامی ہینڈل سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ فواد خان اور مہوش حیات مرکزی کردار سُپر ہیرو “کمالا خان” کے دادا حسن، اور دادی عائشہ کا کردار نبھائیں گے۔

فواد خان اور مہوش حیات کمالا خان کے دادا، دادی کے روپ میں ماضی کے ایک منظر میں جلوہ گر ہوں گے۔

https://twitter.com/MsMarvelNews/status/1495536194427498500?s=20&t=FhWqmbfGp3byjc6QpZNo1Q

یاد رہے  کہ منی کامک سیریز پر مبنی مِس مارول، مارول اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی ٹی وی ہے جسے بشا علی نے تخلیق کیا ہے۔

Advertisement

مذکورہ سیریز رواں برس  اسٹریمنگ سروس ڈزنی پلس پر ریلیز کی جائے گی۔

مارول نے’مس مارول‘ کا مختصر ٹیزر بھی جاری کیا ہے۔

سیریز کی مرکزی کہانی ’کمالہ خان‘ نامی سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ویب سیریز کی کہانی نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلم لڑکی کے گرد گھومے گی۔

مختصر دورانیے کے ٹیزر میں مرکزی کردار کا پس منظر بھی دکھایا گیا ہے، جب کہ ٹیزر میں مسلمان نماز پڑھتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ مختلف صلاحیتوں کی مالک لڑکی ’کمالہ خان‘ کس طرح مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کرتی ہیں۔

Advertisement

اس سیریز میں کمالا خان کا مرکزی کردار ایمان  ویلانی ادا کر رہی ہیں، جبکہ دیگر کاسٹ میں ارامس نائٹ، ساگر شیخ، رِش شاہ، زینوبیا شروف، موہن کپور، میٹ لِنٹز، یاسمین فلیچر، لائتھ ناکی، اظہر عثمانٹراوانیہ اسپرنگر، اور نمرہ بُچہ شامل ہیں۔

اس فلم کو عادل العربی، بلال فلاح، میرا مینن اور شرمین عبید چنائے نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر