
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل لاہور پہنچیں گے۔
صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل لانگ مارچ کے حوالے سے پی پی پی لاہور تنظیم کے عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لانگ مارچ کی موبلائزیشن کے حوالے سے چھ فروری کو بلوچستان میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں بلوچستان سے اہم سیاسی شخصیات کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت ہوگی۔
صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب میں لانگ مارچ کی موبلائزیشن کے حوالے سے ملتان میں چند روز کا قیام کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News