Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے، شاہد خاقان

Now Reading:

حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے، شاہد خاقان
شاہد خاقان

شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے ۔

 مسلم لیگی رہنما اور سا بق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چور خود دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں، عمران خان بتائیں کہ انہوں نے کرپشن سے متعلق نیب اور ایف آئی اے کو کتنے خط لکھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جا رہا ہے، وزیر اعظم کے مشیر فرار ہو گئے، مشیر کی نوکری چھوڑنے والے اپنے اثاثے سامنے لائیں۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کا احتساب دیکھیں کیسز میں کچھ نہیں،کرپشن کی فہرست میں ملک 124 سے 140 نمبر پر آگیا تھا،  جب یہ حکومت آئی تھی 117 نمبر تھے اب ملک کرپشن کی فہرست میں 140 نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیکھ سکتے ہیں احتساب کا عمل کیا ہے چور خود احتساب کر رہے ہیں، ساڑھے 3 سال حکومت کر لی ہے کوئی تو ریکارڈ لے کے آئیں، عدالتوں کا جو ریکارڈ آیا ہے وہ بتا نہیں سکتے۔

Advertisement

شاہد خاقان نے کہاکہ اسی ماہ تقریباً 4 روپے کے قریب بجلی بڑھ رہی ہے،عوام کی جیب سے 30 ارب نکلے گا جو حکمرانوں کی جیب میں جائے گا یا کرپشن کی نظر ہو گا۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ چیئرمین نیب کو اپوزیشن نظر نہیں آتی، وزیراعظم کے مشیر جو فرار ہو گئے ہیں پہلے کہا تھا کہ یہ اپنے اثاثہ لکھ کے دے جائیں، احتساب یہ نہیں کہ جعلی کیسز بنائیں، عدالتوں کے فیصلوں کو دیکھیں  نیب کیسز کے بارے میں کیا کہا ہے۔

 شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ عوام سے یکجہتی کیلئے ہوتا ہے، چار چار دفعہ نکالے جانے والے وزیر کرسیوں سے چمٹے ہوئے ہیں، نواز شریف صاحب آئیں گے اپنا علاج کروا کر ڈاکٹرز کی مشاورت سے آئیں گے، اس سال یا اگلے سال تک آجائیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
ڈائیوو ایکسپریس؛ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے خواب کی تعبیر میں پیش پیش
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج لانے کا اعلان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر