Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھرپور نیند موٹاپے سے نجات کی ضامن، تحقیق

Now Reading:

بھرپور نیند موٹاپے سے نجات کی ضامن، تحقیق

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بھرپور نیند لینے سے موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس کے باعث ہمیں کم کیلوریز کی ضرورت پڑتی ہے۔

زیادہ تر ہم نے یہی بات سُنی ہے کہ زیادہ سونا موٹاپے کا باعث بنتا ہے یا کم سونا بھی موٹاپے کا باعث بنتا ہے لیکن امریکہ کی یونیورسٹی آف شکاگو میں کی گئی اس نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ سونا اور پوری نیند لینا موٹاپے کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف شکاگو میں اس تحقیق کے دوران 25 سے 35 سال کے صحت مند رضاکار شریک کیے گئے جن میں سے نصف کو دو ہفتے تک معمول سے ایک گھنٹہ 12 منٹ زیادہ سلایا گیا۔

یعنی اگر وہ رات میں 8 گھنٹے کی گہری نیند لے رہے تھے تو مختلف طریقوں کی مدد سے یہ دورانیہ بڑھا کر 9 گھنٹے 12 منٹ کردیا گیا۔

یہ تجربہ دو ہفتے تک کیا گیا جس دوران رضاکاروں میں نیند کے دورانیے، سونے جاگنے کے معمولات اور توانائی کی روزمرہ ضروریات پر نظر رکھی گئی۔

Advertisement

اس تحقیق میں یہ معلوم ہوا کہ معمول سے زیادہ لیکن پرسکون اور معیاری نیند لینے والے رضاکاروں کی بھوک کم ہوئی، ہاضمہ بہتر ہوا جبکہ حیرت انگیز طور پر اضافی ورزش یا جسمانی مشقت کے بغیر ان کا وزن بھی قابو میں رہا۔

اس تحقیق سے پتہ چلا کہ نیند میں اوسطاً ایک گھنٹے کے اضافے سے رضاکاروں میں غذائی توانائی کی یومیہ ضرورت میں لگ بھگ 400 کیلوریز کی کمی واقع ہوئی۔

اس تحقیق کی مرکزی مصنفہ ڈاکٹر اسریٰ تصالی کنے بتایا کہ حالیہ برسوں میں جہاں مختلف تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ نیند متاثر ہونے سے بھوک بڑھتی ہے اور موٹاپے کے خطرے میں اضافہ ہوتا ہے۔

 وہیں لوگوں کی جانب سے یہ سوال بھی سامنے آیا کہ کیا معمول سے ایک گھنٹہ زیادہ کی پرسکون نیند، موٹاپا کم کرنے میں ہماری کوئی مدد کرسکتی ہے یا نہیں؟

امریکا میں طبّی آزمائش کے طور پر رجسٹرڈ کروائی گئی اس تحقیق کے نتائج ’’جاما انٹرنل میڈیسن‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ موٹاپا کم کرنے میں اچھی اور طویل نیند کا کردار بےحد اہم ہوسکتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج فربہ افراد کے لئے امید کی کرن ضرور ہیں لیکن محدود افراد پر کی گئی تحقیق کی بناء پر فی الحال انہیں حتمی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

Advertisement

تاہم یہ حقیقت ہے کہ نیند کی کمی بھوک میں اضافے کا چاعث بنتی ہے اس لئے پوری نیند لینا اچھی صحت اور وزن میں کمی کے لئے بےحد اہم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر